رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ کا گلیشئرز کے پانی پر انوکھا میچ

Rafael Nadal and Novak Djokovic

Rafael Nadal and Novak Djokovic

ارجنٹائین (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ نے گلیشئیرز میں بہنے والے پانی پر ٹینس کا انوکھا میچ کھیلا۔

دنیا کے دو بہترین ٹینس سٹار کھلاڑی ان دنوں ارجنٹائن کے دورے پر ہیں۔ اسپینش سٹار رافیل نڈال اور عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ گلیشئیرز کے (Perito Moreno) پہنچے تو وہاں بہتے ہوئے پانی پر چلتی کشتی میں ٹینس کا کورٹ بنا دیا جہاں دونوں سٹارز نے انوکھا اور دلچسپ میچ کھیلا۔

نمائشی میچ کو (Tennis on Ancient Ice) کا نام دیا گیا۔ عجیب و غریب میچ کو رافیل نڈال نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شئیر کیا ہے۔