نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ رافیل لڑاکا طیاروں کی آئندہ کوئی بھی خریداری فرانس کی حکومت سے براہ راست مذاکرات کے ذریعے سے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 126 طیاروں کے بڑے معاہدے کے حوالے سے ڈیزالٹ ایوی ایشن سے مذاکرات میں مشکلات درپیش ہیں۔
نریندر مودی نے جمعہ کے روز ڈیزالٹ سے 36 طیارے خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ مودی حکومت نے یہ فیصلہ طیاروں کی خریداری کے بڑے معاہدے کے حوالے سے مذاکرات بھنور میں پھنس جانے کے بعد کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈیڈ لاکھ کو توڑنے کیلئے کیا گیا۔
انہوں نے کہا اب کمرشل مذاکرات کے بجائے حکومت سے براہ راست بات چیت کے طریقے کو ترجیح دی جائے گی۔ پیشکش کی درخواست آر ایف پی کے کنفیوژن اور ابتر صورتحال میں جانے سے بہتر اب الگ سے 36 طیارے خریدنا زیادہ بہتر ہے۔