رفاعی اداروں کے ساتھ ملکر روہنگیا مہاجرین کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کر رہے ہیں۔ محمد عبدالشکور

Mohammad Abdul Shukur

Mohammad Abdul Shukur

راولپنڈی : الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے میں فرینڈز آف الخدمت گیدرنگ کا انعقادکیا گیا۔تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کی جبکہ سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، میجر(ر)رفیق حسرت سمیت دیگر معاون سماجی تنظیموں کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ سیمینار کا مقصد روہنگیا مہاجرین کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینا اور ان کی ضروریات کے پیشِ نظر امدادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ حال ہی میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ایک وفد بنگلہ دیش بارڈر پر موجود کاکسز بازار میں مہاجر ین کیمپوں کا دورہ کرکے آیا ہے جہاں 4 لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن معاون رفاعی اداروں کے ساتھ ملکر روہنگیا مہاجرین کو خوراک ،ادویات،صاف پانی، شیلٹرز اوردیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کررہی ہے۔جبکہ سنگین حالات کے پیشِ نظران مجبور و بے کس روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد ہماری توجہ کی منتظر ہے۔ لہذا ہم سب کو مل کر اس اہم مسئلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ نیکی کے اس کام میں الخدمت کا ساتھ دیں۔