گوجرانوالہ : حضرت مجدد الف ثانی کے مجاہدانہ کردار اور مجددانہ عزیمت نے برصغیر پاک و ہند میں لاکھوں مسلمانوں کے دلوں میں نہ صرف عشق رسولۖ کی شمع روشن کی، اسلام کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو ساحل آشنا کیا بلکہ حق و باطل کے درمیان فرق کو واضع کر کے اسلام کی نشاة ثانیہ کا آغاز بھی کیا، یہی وجہ ہے کہ آپ کی انقلابی تعلیمات اور فکری فرمودات آج بھی امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے عشرہ امام ربانی مجدد الف ثانی کے تیسرے پروگرام منعقدہ دربار عالیہ خواجہ رکن الدین کلاں قبرستان کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ تعلیماتِ قرآن و سنت کو عام کیااور اپنایا جائے ،کیونکہ جب سے ہمارے معاشرے نے قران و سنت سے اپنا تعلق توڑ لیا ہے تب سے ہم مسائل کی دلدل میں پھنستے چلے جا رہے ہیں۔
ان مسائل سے چھٹکارہ اسی صورت میں ہے کہ جب ہم قرآن وسنت کے بتائے ہوئے اصولوں پرعمل پیرا ہوںگے، اور اسی میں ہماری دنیا و آخرت کی بھلائی ممکن ہے ،اس محفل پاک میں صوفی محمد صدیق خاںمجددی ،خواجہ عدنان مجددی ،صوفی محمد مقبول مجددی ،قاضی محمد عظیم مجددی مجسٹریٹ درجہ اول ، علامہ محمد یٰسین مجددی، علامہ مفتی تنویر حسین مجددی، علامہ نوید اقبال مجددی ، علامہ انور سعیدمجددی ، علامہ اشفاق مجددی ، علامہ بشارت علی مجددی ،محمد عارف ماجد مجددی ،واہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، محفل کے اختتام پر صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے ملک و ملت کی سلامتی ،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ، اور اسلام کی بقاء کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
سیکرٹری نشرواشاعت عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسڑڈ) محمد شہزاد احمد مجددی 0333-8131588