رفیق ماڈل سکول جمبر کا سانحہ پشاور پر احتجاجی مظاہرہ اور شہیدوں کے لیے دعا

جمبر (نامہ نگار) رفیق ماڈل سکول جمبر کے زیراہتمام آرمی سکول پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بچوں اور بچیوں نے بینرز اور پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔

سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت، دہشت گردی نامنظور، پاک فوج زندہ بار، ضرب عضب زندہ باد، دہشت گردی مردہ باد اور طالبان مخالف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ سکول کے طالبعلموں نے اپنے شہید بھائیوں سے اظہار ہمدردی کے لیے دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں پاک آرمی کو سلام پیش کیا۔اس احتجاجی مظاہرے میں عقیل خان کالمسٹ اور سید ذاکر شاہ نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائی سے ہما رے عزم کمزور نہیں کرسکتے۔ پاک فوج انشاء اللہ جلد پاک دھرتی کو ان دہشت گردوں سے پاک کردے گی۔ انہوں نے شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ بعد میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

Peshawar Incident Pray

Peshawar Incident Pray