رافیال نڈال اور ڈیوڈ فیرر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) اسپین کے رافیال نڈال اور ڈیوڈ فیرر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، سابق چیمپین راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی نیویارک میں جاری ایونٹ کے چوتھے راونڈ میچ میں سیکنڈ سیڈ رافیال نڈال نے جرمنی کے فلپ کولشرائبز کو چھ سات، چھ چار، چھ تین اور چھ ایک سے شکست دی۔ اسپین کے ڈیوڈ فیرر اور فرانس کے رچرڈ گیسکوئے بھی کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

سابق چیمپین راجر فیڈرر کا ایونٹ میں سفر چوتھے راونڈ ہی میں ختم ہو گیا، اسپین کے ٹامی روبریڈونے انہیں سات چھ، چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ خواتین ایونٹ میں اٹلی کی روبرٹا ونچی اور فلیویا penetta کی پیش قدمی جاری ہے۔ سلواکیہ کی ڈینئیلا ہنٹوچووا بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔