راحت علی خان کے کنسرٹ کا امریکا میں 19اپریل سے آغاز

Rahat Ali Khan

Rahat Ali Khan

ڈیلسراجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی اپنی سحر زدہ آواز کے جادو سے پاکستان اور بھارت کی عوام کوجکڑنے والے بالی ووڈ فلموں کے معروف گلو کاروں استاد راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ19اپریل سے وہ امریکا کی ریاست ڈیلس کے شہر سے اپنے میوزیکل کنسرٹ کا امریکا میں آغاز کر رہے ہیں۔

جبکہ اس بار وہ اور ان کی ٹیم بھر پور تیاریوں کے ساتھ عوام الناس کے سامنے جلوہ گر ہوگی۔جنگ اور جیو سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا مین ان کے پروموٹر EMDOگروپ اورPMEگروپ کے تعاون سے انہوں نے اپنے میوزیکل کنسرٹ کے پر وگرام ترتیب دیتے ہیں جس میں وہ اپنی نئی البم کے معروف گیتوں کے علاوہ استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی مشہور قوالیاں بھی پیش کریں گے۔

راحت فتح علی نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ بھر پور عزم ،جوش اور ولولے کے ساتھ ڈیلس میں اپنے شوز کا آغاز کر یں گے ۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ دلوں کو جیتنے، نفرتوں کو مٹانے کے لئے آئے ہیں اور امن کی آشا کے پیغام کو آگے بڑھائیں گے۔راحت فتح کے پروموٹرز ولید کا کہنا ہے کہ امریکا اور کینیڈا میں گیارہ مقامات پر ان کے ہونے والے میوزیکل کنسرٹ کے ٹکٹ مکمل طور پر فروخ ہو گئے ہیں۔

جبکہ امریکا اور کینیڈا میں بسنے والی کمیونٹی راحت فتح علی کا بے چینی سے انتظار ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اس مرتبہ ہونے والے کنسرٹ ماضی کے کنسرٹ سے مختلف ہوں گے اور امریکا میں بسنے والے مداحوں کو بھر پور تفریح فراہم کریں گے۔

پروموٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروگرام کا اسٹیج بھی معروف انٹیریئر ڈزائنر کی مدد سے سجایا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ شو کے ٹکٹ کی فروخت کا عمل تیزی سے جا ری ہے۔ جلد ہی ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہو جا ئے گی ۔راحت فتح علی خان کا مذکورہ شو Curtis Culwell Center ڈیلس میں19اپریل کو ہو گا۔