راحت فتح علی کے البم’ بیک ٹو لو‘ کے نئے گانےکی وڈیو جاری

Rahat Fateh Ali

Rahat Fateh Ali

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی کے نئے البم “بیک ٹو لو”کے گانےکی وڈیو جاری کردی گئی۔ساحر علی بگا اورخود راحت فتح علی کا میوزک لیے اس البم میں دس رومانٹک گانے شامل ہیں جن کو راحت فتح علی کیساتھ سلیم سلیمان، شریا گھوشال اور ساجد واجد نے ریکارڈ کروایا ہے۔

’ضروری تھا‘ کے بولوں پر مبنی یہ رومانٹک نمبر راحت فتح علی نے سولو ریکارڈکیا ہے جسکی وڈیو میں بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والے ماڈل و اداکار خوشال ٹنڈن اور گوہر خان نے جلوے بکھیرے ہیں۔

واضح رہے کہ سات سال کے عرصے کے بعد آنے والی راحت فتح علی کی اس چوتھی البم “بیک ٹو لو”کو سلمان احمدنے پروڈیوس کیا ہے جویونیورسل پکچرز انڈیا کے تحت آج دنیا بھر میں ڈیجیٹلی اور سی ڈیز پر ریلیز کی جارہی ہے۔