لاہور (جیوڈیسک) گلوکار راحت فتح علی خان شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے صرف 500 روپے کی امداد کے بارے صحافی کے سوال پر غصے میں آ گئے۔
لاہور میں ایک تقریب کے موقعہ پر جب راحت فتح علی خان نے متاثرین کیلئے 5 سو روپے فنڈز دیا تو اس پر ایک صحافی نے ان سے کہا کہ آپ سالانہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں مگر متاثرین کیلئے صرف 5 سو ہی کیوں؟۔
تو اس پر راحت فتح علی خان انتہائی غصے میں آ گئے اور کہا کہ میں نے کسی کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا ہے پاکستان میں اکیلا نہیں 18 کروڑ عوام رہتے ہیں انکو بھی متاثرین کیلئے مدد کرنی چاہئے۔