مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جنرل راحیل شریف جیسے بہادر جرنیل کی موجودگی میں بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کر سکتا۔
دنیا کی بہادر ترین فوج کا بہادر ترین جرنیل بھارت کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔جنرل راحیل شریف محمود غزنوی، محمد بن قاسم جیسے بہادر اور نڈر جرنیل ہیں ان کی موجودگی میں بھارت تو دور کی بات دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کی جرات نہیں کر سکتا۔
جنرل راحیل شریف کی قیادت میں جس طرح پاک فوج نے دہشت گردوں کو چن چن کر مارا ہے ماضی میں اس کی میثال نہیں ملتی، ان کی قیادت میں اب دہشت گردی آخری سانسیں لے رہے ہیں، بھارتی ایجنسی را کی پاکستان میں دہشت گردی کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں ، جنرل راحیل شریف بھارتی ایجنسی را کا بھی منہ توڑ جواب دیں گے جس کے بعد بھارت کو کبھی پاکستان میں سازشیں کرنے کی جرات نہ ہو گا۔