راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وفد نے ملاقات کی، چینی وفد نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چین کے وزیر برائے پبلک سیکورٹی اور اسٹیٹ کونسلر گو شین گون کر رہے تھے۔
ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ چینی وفد نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔