رحیم کاکڑ نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

Rahim Kakar

Rahim Kakar

کوئٹہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اور سابق سٹی ناظم رحیم کاکڑ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں نہ صرف بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کو غیر شفاف قرار دیا بلکہ پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی ان پر میئر شپ کے لیے پشتونخوا کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں اور دھمکی دی کہ فیصلہ نہ مانا تو خواجہ سعد رفیق انہیں عہدے سے ہٹا دیں گے۔ رحیم کاکڑ نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کونسلرز کو خریدا جا رہا ہے۔