رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون نے محفوظ الیون ملیر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم میچ پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان کلب رحیم محمڈن نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم محفوظ الیون ملیر کو 2-0سے ٹھکانے لگا کر کوارٹر فائنل میں اپنی نشست کنفرم کرلی۔

کھیل کے دوران ابتداء ہی سے رحیم محمڈن نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط بنائے رکھی اور یکے بعد دیگرے محفوظ الیون کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں ان کے اسٹار فارورڈ وسیم اللہ اور نثار احمد خان نے دو خوبصورت گول داغ کر اپنی ٹیم کی گرفت کو مضبوط کردیا اور گرائونڈ میں موجود شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی ٹیم کی شاندار کامیابی اور کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر رحیم محمڈن کے روح رواں پرویز قاسو نے پوری ٹیم کو شاندار کھیل پیش کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری محمد رضوان نے اپنے ساتھیوں میر افضل اور فرید خان کے ہمراہ انجام دی جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Haroon Saheed Football Tornament

Haroon Saheed Football Tornament