رحیم یارخان میں تیزاب سے جھلسنے والی لڑکی کی حالت بہتر

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یارخان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں منگیتر کے ہاتھوں تیزاب سے جھلسنے والی لڑکی کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعہ نواحی علاقے کوٹ قطب میں پیش آیا تھا ، جہاں چند روز پہلے نوجوان کے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینکنے سے وہ بری طرح جھلس گئی تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے جسم کا 40 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے اور اس کی حالت بہتر ہو رہی ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔