رحیم یار خان (جیوڈیسک) ایئرپورٹ سے لاکھوں ڈالر مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
نائیجیرین خاتون لاہور سے بذریعہ روڈ رحیم یار خان پہنچی جہاں سے اسے دبئی کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن رحیم یار خان ایئر پورٹ پر شک کی بناء پر شیخ زید اسپتال میں خاتون کا ایکسرے کرایا گیا تو اس کے پیٹ سے ہیروئن کے کیسپول برآمد ہوئے۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق خاتون کے پیٹ سے نکلنے والی ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔