رحیم یارخان : تین بسوں اور ٹرک میں تصادم، 17 افراد زخمی

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں خان بیلا کے قریب قومی شاہراہ پر دھند کے باعث تین مسافر بسں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھند کے باعث خان بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر تین مسافر بس اور ایک ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکیو ٹیم پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال لیاقت پور منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثے کے باعث کچھ دیر کے لئے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔