رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے دوبچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔ خاتون اور بچوں کی لاش نکال لی گئی۔ نواحی علاقے چک 49 اے میں پیش آنے والے واقعہ میں خاتون نے اپنے دوبچوں سمیت نہر 3R میں چھلانگ لگادی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو لیاقت پور کے عملے نے موقع پر پہنچ امدادی کاروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والی 6سالہ بچی امبر ،چار سالہ الیاس اور خاتون کی لاش نہر سے نکال لی۔ اہل علاقہ کے مطابق خاتون کی اپنے شوہر کے ساتھ ناچاکی تھی اورگھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون نے یہ قدم اٹھایا خاتون کے شوہر عباس کے مطابق اسکی بیوی شکیلہ بی بی بچوں کو اسکول چھوڑنے کیلئے گھرسے گئی تھی۔