رحیم یارخان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں روٹھی بیوی کے جہیز کا سامان اٹھانے پر میکے اور سسرالیوں میں لڑائی میں ڈنڈوں کا استعمال، 7 افراد زخمی ہو گئے۔
رحیم یارخان کے نواحی علاقے امین گڑھ کے رہائشی شاہد سے نگہت نامی خاتون کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی ، شادی کے بعد دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ، ایک ماہ قبل نگہت ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔
جس کے بعد اس کےمیکے والے سسرال سے جہیز کا سامان اٹھانے پہنچے تو سسرالیوں اور میکے والوں کے درمیان لڑائی ہو گئی جو ہاتھا پائی سے بڑھتے بڑھتے ڈنڈوں اور لاٹھیوں تک پہنچ گئی۔
جس سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔