رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں سرکنڈے کے ڈھیر میں لگی آگ پر نو گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاحال موقع پر نہ پہنچیں ۔
رکن پور کے علاقے میں سرکنڈوں کے ڈھیر میں لگی آگ تیز ہوا کے باعث مزید پھیل رہی ہے ۔ آگ سرکنڈوں کے مزید ڈھیر اور گھروں کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ اگر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بروقت نہ پہنچیں تو مزید گھروں کو بھی آگ اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے جس سے جانی مالی نقصان کا اندیشہ ہے ۔
علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت قابو پانے میں مصروف ہیں ۔ پانی قریب نہ ہونے سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاحال موقع پر نہ پہنچیں ۔