رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں تباہ شدہ 3 گیس پائپ لائنوں میں دوسری کی بھی مرمت مکمل ہو گئی سوئی نادرن کے مطابق گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے جبکہ 18 انچ قطر کی تیسری پائپ لائن کی مرمت تا حال جاری ہے۔
ان گیس پائپ لائنوں کو اتوار کی شب کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی نے نشانہ بنایا تھا۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی تھیں۔ تینوں گیس لائنوں کے تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 64 کروڑ مکعب فٹ گیس کی قلت پیدا ہوئی تھی۔
جس کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی تھی، سوئی ناردرن کی ٹیموں نے 36انچ اور 30 انچ قطر گیس پائپ لائنز کو مرمت کے بعد بحال کر دیا ہے۔ جبکہ 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت اب بھی جاری ہے۔