رحیم یار خان : عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے: پیر صاحب پگارا

Pir Sahib Pagara

Pir Sahib Pagara

رحیم یار خان(جیوڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ تین دن سے پورا ملک بند تھا ان حالات میں انتخابی مہم کیسے چلے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات الیکشن کے لیے ساز گار نہیں۔ آج بلوچستان میں فوج کا مطالبہ ہے تو کل یہی مطالبہ کسی اور جگہ سے بھی سامنے آ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کیلئے کچھ لوگوں کو سخت سزائیں دینا ہوں گی لیکن اس حکومت سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی۔