رحیم یارخان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں ایک منگیتر نے دوسرے لڑکے سے بات کرنے کے شک پر لڑکی کو تیزاب سے جھلسا دیا۔ واقعہ رحیم یارخان کے نواحی علاقے کوٹ قطب میں پیش آیا۔
جہاں پولیس کے مطابق عمران نامی شخص نے اپنی منگیتر پر آج سحری کے وقت اس کے گھر میں داخل ہوکر تیزاب پھینک دیا۔ لڑکی بری طرح جھلس گئی جبکہ ملزم عمران موقع سے فرار ہو گیا۔
متاثرہ لڑکی کو شیخ زید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو شبہ تھا کہ اسکی منگیتر کسی دوسرے لڑکے سے فون پر بات کرتی ہے۔