رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان غیر قانونی پیٹرول پمپوں کا انکشاف ہوا ہے جہاں سرئے عام غیر قانونی غیر معیاری اور اسمگل شدہ ایرانی تیل کی خریدو فروخت جاری ہے۔
سول ڈیفنس ذرائع کے مطابق صادق آباد اور ماہی چوک کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے پمپوں پر سر عام پیٹرول اور ڈیزل کی خرید و فروخت جاری ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان پمپوں پرغیر معیاری ایرانی اسمگل شدہ اور عام مارکیٹ سے زاید قیمت پر تیل فروخت کیا جا رہا ہے جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔
اہل علاقہ کے کاشتکارں کا کہنا ہے کہ ان پمپوں سے ملنے والے غیر معیاری پیٹرول اور ڈیزل سے انکے ٹریکٹر موٹر سائیکلیں خراب رہتی ہیں اور انہیں ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ متعدد بار آگ لگنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کی ذمہ دار ہے۔