رحیم یارخان : ماموں کی پسند کی شادی پر دو کمسن بھانجیاں ونی

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی دو کم سِن بھانجیاں ونی کردی گئیں۔ پہلی جماعت کی بچیوں کے چھ اور گیارہ سالہ بچوں سے نکاح پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنچایت کے ارکان گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چک 176 میں منظور نامی شخص نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کی پاداش میں ایک پنچائیت بٹھائی گئی ، جس میں منظورکی دو بھانجیوں کو ونی قراردیتے ہوئے مخالف خاندان کے گیارہ اور چھ سال کی عمر والے دولڑکوں سے ان کے نکا ح کرادیئے گئے۔

ابھی یہ جرگہ جاری تھا کہ پولیس نے چھاپہ مارا اور دونوں کمسن دلہنوں ، دولہا، نکاح خواں ،جرگہ کے سربراہ اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا۔ نکاح خواں نے بتایا کہ اہل خانہ نے دھوکے سے عمریں زیادہ بتا کر اس سے نکاح پڑھوانے کا کام لیا۔ جرگہ سربراہ اور جرگہ ارکان کو بھی پولیس نے حراست میں لیکر کمسن بچیوں کوونی کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔