رحیم یارخان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں 3 افراد کنویں میں ڈوب کر جاںبحق ہو گئے۔افسوس ناک واقعہ رحیم یارخان کی بستی ملکاں میں کنویں میں گر نے والی بچی کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق 8 سال کی بچی کو بچانے کیلئے پہلے اس کا بھائی اور پھر چچا بھی کنویں میں اترے مگر وہ بچی کو بچا نہیں سکے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق تینوں افراد کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے کنویں سے نکالا۔ واقعے کے بعد گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔