رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل لیاقت پور میں گزشتہ رات زہریلی شراب پینے سے 6 کی حالت بگڑ گئی۔ 4
افراد کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال لیاقت پور ،ایک کو بہاول پور کے وکٹوریہ اسپتال اور ایک شخص کو رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال منتقل کردیاگیا ،جہاں طبی امداد کے دوران تمام افراد دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
پولیس ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق شراب پینے والے متعدد افراد پولیس کارروائی کے خوف سے اسپتال نہیں آئے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔