رحیم یار خان میں پولیس کا سرچ آپریشن، نو مشتبہ افراد گرفتار

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں پولیس کا غیرملکیوں کے خلاف سرچ آپریشن، 9 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔

سانحہ پشاور کے بعد ضلع رحیم یارخان میں سیکورٹی کو سخت کرتے ہوئے غیر ملکیوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے رحیم یارخان کے نواحی علاقہ نورے والی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے نو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان سے ملنے والی معلومات سے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔