رحیم یار خان: تحریک انصاف کو کالج گاؤنڈ میں جلسہ کی اجازت مل گئی

PTI

PTI

رحیم یار خان (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو رحیم یار خان میں خواجہ فرید کالج کے گاؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پی ٹی آئی 9 نومبر کو جلسہ کرے گی۔ ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق ڈی سی او نبیل احمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔

جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو خواجہ فرید کالج کے گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی جائے۔ تاہم جلسے کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہ کے اندر تمام ذمہ داری، پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔

جبکہ پولیس جلسہ گاہ کے باہر تحفظ فراہم کرے گی۔ پی ٹی آئی خواجہ فرید کالج گراؤنڈ میں 9 نومبر کو جلسہ کرے گی جس سے عمران خان سمیت مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔