رحیم یار خان میں ریلوے ٹریک تباہ کرنے کی کوشش ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

Railway Track

Railway Track

رحیم یار خان (جیوڈیسک) پولیس نے صادق آباد کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے 6 کلو بارودی برآمد کر لیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے 2 دہشت گرد ریاض بگٹی اور پیرکھ بگٹی صادق آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر بم نصب کر رہے ہیں جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 3، 3 کلو وزنی 2 بم برآمد ہوئے جبکہ واقعے کے کچھ دیر بعد قراقرم اور جعفر ایکسپریس نے اس ٹریک سے گزرنا تھا۔