رحیم یار خان میں رینجرز اہلکاروں کی بس الٹ گئی، 3 اہلکار جاں بحق

Rahimyar Khan

Rahimyar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں رینجرز اہل کاروں کا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، حادثے میں تین اہل کار جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے، سپرنٹنڈنٹ پنجاب رینجرز کے مطابق حادثہ سوڑھیاں کے قریب پیش آیا۔

زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 23 اہل کاروں کو فارغ کر دیا گیا۔ زخمی 13 اہلکاروں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔