رحیم یار خان :شیخ زاید اسپتال میں گیسٹرو کی وباء ، 3 افراد جاں بحق

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان کے شیخ زاید اسپتال میں گیسٹرو کی وباء میں 3 افراد جاں بحق جبکہ یومیہ 10 سے 15 مریض داخل ہورہے ہیں۔

شیخ زاید اسپتال ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو کے مریضوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے گیسٹرو کے مریض میں مبتلا 22 سالہ شاہینہ، محمد یاسین اور محمد اکرم جاں بحق ہوگئے۔

ہیں ڈاکٹروں کے مطابق یومیہ 10 سے 15 افراد کو گیسٹرو کے مرض میں داخل کرایا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔