رحیم یارخان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں کمسن بچوں نے کھیل ہی کھیل میں نوزائیدہ بہن کی گردن پر چھری مار دی، بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے محلہ فیصل آباد میں عالمگیر اور اْس کی بیوی اپنے 3 بچوں کے ساتھ گھرمیں موجود تھے کہ ان کے 2 کمسن بچوں نے اپنے ساتھ سوئی ہو ئی نو زائیدہ بہن سدرہ کی گردن پر چھری ما ردی ،جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح زخمی ہو گئی۔سدرہ کو تشویشناک حالت میں شیخ زیداسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔