رحیم یار خان: ٹرک نہر میں جاگرا، تمام افراد کو بچا لیا گیا

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یارخان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں تیز رفتار ٹرک نہر میں جاگرا۔ ٹرک میں 6 افراد سوار تھے جنہیں ریسکیو اہل کاروں نے بچالیا۔ حادثہ رحیم یارخان کے علاقے جندوپیر کے قریب ہوا۔

پولیس کے مطابق نہر کے پل سے گزرنے والا تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کی غفلت سے بے قابو ہوکر نہر میں جاگرا۔ ٹرک میں سوار 6 افراد نہر میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے۔

تاہم ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ تمام افراد کو زندہ نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔