رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں ایک نومولود بچے کو ماں سے چھین لیا گیا، شیخ زید ہسپتال میں دو عورتیں دھوکا دے کر 20 روز کا بچہ لے کر فرار ہوگئیں۔
رحیم یار خان کے نواحی علاقہ کی رہائشی صفیہ نامی خاتون اپنی بوڑھی ماں اور 20 روز کے بچے کے ساتھ معائنے کے لیے شیخ زید ہسپتال پہنچی، وہاں موجود دو عورتوں نے صفیہ سے بےتکلفی پیدا کرلی۔
ایک عورت صفیہ کا بیٹا اپنی ساتھی کے حوالے کر کے صفیہ کو الٹراساؤنڈ کرانے کے بہانے ایمرجنسی وارڈ میں لے گئی ، اس دوران بچے کو لے کر عورت فرار ہو گئی ۔ بعد میں اس کی ساتھی بھی فرار ہو گئی۔