رحیم یارخان (جیوڈیسک) دو ماہ کے دوران ضلع بھر میں 20 کمسن بچوں سے زیادتی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ با اثر ملزمان ابھی تک آزاد گھوٕم رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق زیادتی کاشکار ہونے والے زیادہ تر بچوں کی عمریں 7 سے 11 سال کے درمیان ہیں جبکہ بچوں سے زیادتی کے متعدد واقعات کے اکثر با اثر ملزمان ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں، اکثر واقعات میں مختلف گروہ نے اجتماعی طور پر کئے کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہے واقعات پر شہریوں اور لواحقین میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔
بڑھتی ہوئی اس برائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔بستی نورے والی میں چودہ سالہ بچے سے کی گئی زیادتی کے با اثر ملزمان تین ماہ بعد بھی گرفتار نہیں ہو سکے۔
غریب والدین تھانوں ڈی پی او آفس اور عدالتوں کے چکر کاٹ کر تھک گئے ہیں۔بستی نورے والی کا رہائشی چودہ سالہ بچے نے شرمندگی کے باعث تعلیم کا حصول چھوڑ دیا ہے۔