کراچی (جیوڈیسک) سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے جے آئی ٹی کے روبرو سب کچھ اگل دیا۔ بلدیہ فیکٹری میں آگ بھی لگائی اور 14 افراد کو قتل بھی کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ اعلیٰ افسران کو ارسال کرنے کی تیاری کر لی گئی۔
259 افراد کے قتل میں ملوث اور سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی جی آئی ٹی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ جے آئی ٹی کے روبرو رحمان عرف بھولا نے کیمیکل پھینک کر بلدیہ فیکٹری جلانے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ساتھ ہی رحمان بھولا نے 14 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
جے آئی ٹی رپورٹ میں ملزم نے بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن میں بھتے کا منظم نیٹ ورک چلانے کا بھی انکشاف کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ منظوری کیلئے جلد اعلی افسران کو ارسال کر دی جائیگی۔
بنکاک سے گرفتار سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی گرفتاری دو مقدمات میں ڈالی جا چکی ہے۔