متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ رحمان ملک کی جانب سے سندھ میں مہاجروں کی آبادی بیس فیصد قرار دینا ان کی شائونسٹ اور متعصبانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہیکہ سندھ میں مہاجروں کی آبادی بیس فیصدقرارد ینے والے حکومت سندھ کے تحت اقوام متحدہ کی زیرنگرانی سندھ میں شماری کا اہتمام کریں۔
اس مردرم شماری سے لسانی اکائیوں کے دعووں کی حقیقت سامنے آجائے گی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رحمن ملک کویہ بھی سوچنا چاہیے کہ سندھ میں ان کی آمد اور استقبال، ان پر پھول پتیوں کے نچھاور کرنے کاعمل مہاجروں کی مرہون منت رہاہے۔ رابطہ کمیٹی نیکہا کہ رحمان ملک کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں انہیں خو دمعلوم ہو جائے گا کہ سندھ میں ان کی کون کتنی عزت افضائی کرتا ہے.