راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

Rahul Dravid

Rahul Dravid

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر ہو گئے ہیں۔

سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز راہول ڈریوڈ کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔

وہ ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اس بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری سنجے پاٹیل نے ان کی بطور کنسلٹنٹ تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔