منہاج القرآن ٹرسٹ پر دھاوا، پنجاب پولیس نے حکم دینے والوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

Punjab Police

Punjab Police

لاہور (جیوڈیسک) پولیس پر دباؤ بڑھا تو کارروائی کی ہدایت دینے والوں کا بھانڈا بھی پھوٹ گیا، اعلیٰ پولیس حکام کہتے ہیں پنجاب حکومت نے سبق سکھانے کا حکم دیا تھا۔ جس کی لاٹھی اُس کی بھینس، پنجاب حکومت نے یہ کہاوت سچ کر دکھائی، جب سارا ملبہ کالی وردی والوں پر ڈالا جانے لگا تو پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی چُپ کا روزہ توڑ دیا۔

پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو سبق سکھانے کا حکم حکومت پنجاب نے دیا تھا، کہتے ہیں عوامی تحریک کے کارکنوں سے پولیس کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔

وزیراعلی نے جب ذمہ دار افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی تو اعلیٰ حکام سے رہا نہ گیا اور معطلی کو ناانصافی قرار دیا، افسران کی مزاحمت پر پنجاب حکومت کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا اور سی سی پی او چوہدری شفیق گجر، ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار اور ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز کو او ایس ڈی بنادیا گیا۔