ریلوے کنٹریکٹ میں کروڑروں روپے خورد برد کے دو ملزم گرفتار

Railway

Railway

لاہور (جیوڈیسک) نیب پنجاب نے ریلوے سکریپ میں پونے پانچ کروڑ روپے کی خورد برد کے اسکینڈل میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر نیب پنجاب عتیق الرحمان کے مطابق گرفتار ملزموں میں ذیشان احمد اور جواد احمد شامل ہیں۔

نیب پنجاب کیمطابق ملزموں پر ریلوے کے کنٹریکٹ میں 4 کروڑ 82 لاکھ روپے کی خورد برد کا الزام ہے اور دوران تفتیش ملزموں کو ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزموں کو کل احتساب عدالت میں پیش کر کے انکا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔