لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کو نئے انجن مل رہے ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہے۔ بہتر سروس اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے زیادہ انجنوں کی ضرورت ہے۔ لاہور میں نیسپاک حکام سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے نیسپاک سے مل کر اسٹیشنز اور کالونیوں کو بہتر بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ریلوے کے بڑے بڑے بنگلے چھوٹے کرکینئے گھر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے 50 فیصد سے زائد انجن ختم ہو چکے ہیں۔ محکمے کو زیادہ انجنوں کی ضرورت ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فی الحال ریل کے کرائے بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔