لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ریلویز کے چینی کمپنی سے خریدے گئے 10 انجنوں میں کریکس پڑ گئے، جس پر انہیں گراؤنڈ کر دیا گیا ہے ، چینی کمپنی کے ماہرین انجنوں کی مرمت کے لیے منگل کے روز پاکستان پہنچیں گے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق چین سے منگوائے گئے 10 ریلوے انجنوں کی باڈیز میں کریک پڑ گئے ہیں، جس کے باعث انھیں گروانڈ کر دیا گیا ہے،ریلوے نے 2 سال قبل 23 کروڑ روپے فی انجن کے حساب سے چینی کمپنی سے63 انجن خریدے تھے۔
ریلوے حکام کے مطابق چینی کمپنی 5 سال تک انجنوں کی مرمت کی ذمہ دار ہے اور پاکستان ریلویز نے چینی کمپنی کو کلیم بھجوا دیا ہے، چینی کمپنی کے ماہرین کریک زدہ انجنوں کی مرمت کے لیے منگل کو پاکستان آئیں گے۔