لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ریلوے نے عید پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا، پہلی ٹرین تیرہ اکتوبر کو کراچی سے پشاور جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا مقصد مسافروں کو عید کے موقع پر بروقت ان کے گھروں تک پہنچانا ہے۔
پہلی ٹرین تیرہ اکتوبر کو کراچی سے براستہ لاہور، پشاور جائے گی، دوسری ٹرین تیرہ اکتوبر کو کوئٹہ سے روانہ ہو گی اور لاہور کے راستے پشاور پہنچے گی۔ تیسری ٹرین چودہ اکتوبر کو کراچی سے فیصل آباد، چوتھی ٹرین 15 اکتوبر کو پشاور سے لاہور اور پانچویں ٹرین 15 اکتوبر کو پشاور سے ملتان تک چلے گی۔