ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے موقع پر ٹرین میں سوار مسافروں کی تاخیر پر زبردست ہنگامہ آرائی

Railway Staion Taxila

Railway Staion Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سے حویلیاں جانے والی ٹرین کی ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے موقع پر ٹرین میں سوار مسافروں کی تاخیر پر زبردست ہنگامہ آرائی، اسٹیشن پر توڑ پھوڑ شروع کر دی، ٹیکسلاریلوے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کے دروازے اور شیشے توڑ دیئے۔

ریلوے پولیس نے ہنگامہ آرائی پر دو افراد کو گرفتار کر کے راولپنڈی منتقل کردیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صبح نو بجکر دس منٹ پر 267 حویلیاں پسنجر ٹریب جب ریلوے اسٹیشن ٹیکسلا پہنچی جہاں مذکورہ ٹرین میں ریلوے ملازمین کو عید ی تنخواہیں تقسیم کی جارہی تھیں دریں اثنا ٹرین میں سوار مسافروں نے آدھ گھنٹہ تاخیر کے باعث شور و غل شروع کر دیا اور ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا جس پر انھیں سمجھایا گیا کہ ٹرین ابھی نہیں چل سکتی۔

ملازمین کی تنخواہوں تقسیم ہونے کے بعد ٹرین چلے گی جس پر ٹرین میں سوار مسافروں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور احتجاج پر اتر آئے،مشتعل مسافروں نے ریلوے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر میں گھس کر دروازے توڑ ڈالے جبکہ دفتر کے شیشے توڑ دیئے جس پر فوری طور پر پولیس طلب کر لی گئی ریلوے پولیس ٹیکسلا چوکی کے انچارج اے ایس آئی محمددلویز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ اس دوران پولیس نے مظاہرین میں سے دو افراد محبوب خان اور عظیم خان ساکن لاہور کو گرفتار کر کے انکے خلاف استغاثہ راولپنڈی پہنچا دیا اور دونوں افراد کو راولپندٰ منتقل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038