اسلام آباد (اسٹاف رپورٹ) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے سعودی عرب میں مدینہ منورہ میں دہشت گردی کی شرید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس سرزمین پر دہشت گرد کاروائیوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو غم اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔مصیبت کی اس گھڑ ی میں پاکستان اور عوام پاکستان سعودی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
دریں اثناء آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما طاہر حسین سیدنے کہا عالم اسلام کو موجود ہ حالات میں اتحاد و ایگانیت کی اشد ضرورت ہے۔اسلامی ممالک میں دہشت گردی کی لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔جو کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے باعث تشویس ہے اور مسلما نو ں کے سب سے بڑے مقدمہ مقام مدینہ منورہ میں اس طرح کی کاروائیاں نا قابل برداشت ہیں۔عالمی دنیا اور عالم اسلام کو مل کر دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ورنہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف چلی جائے گی۔