ریلوے انجن شیڈ کے قریب کوارٹر کی چھت گر گئی

Roof

Roof

لاہور (جیوڈیسک) ریلوے انجن شیڈ کے قریب ریلوے ملازم کے کوارٹر کی چھت گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ریلوے ملازم نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریلوے انجن شیڈ کے قریب بلاک نمبر 501 میں کوارٹر نمبر11,12کی چھتیں خستہ حال ہونے کی وجہ سے گر گئیں۔

مذکورہ کوارٹرز ریلوے ملازم سعید کے نام ہیں ،ملازم کا کہنا ہے کہ مرمت کے نام پر ہر ماہ تنخواہ سے 5فیصد رقم کی کٹوتی کی جاتی ہے لیکن کوارٹروں کی مرمت ہوتی نہیں ہے۔