ریلوے پھاٹک پے دروازے نصب ہونے کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی تیز رفتار ٹرین کی رکشہ کو ٹکر

Haveli Lakha

Haveli Lakha

حویلی لکھا (چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ سے) ریلوے پھاٹک پے دروازے نصب ہونے کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی تیز رفتار ٹرین کی رکشہ کو ٹکر، چار افراد موقع پے جاں بحق، زخمیوں میں ایک نے ہسپتال جا کر دم توڑ ا، دیگر کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔

لاہور سے کراچی جانے والی تیز رفتار ٹرین فرید ایکسپریس کی تھانہ حدود حویلی کے علاقے اختر آباد ریلوے ٹریک سے گزرنے والے رکشہ کوٹکر جس کے نتیجے میں چار افراد مظہر،احمد رضا،دستگیر اور ثناء اللہ موقع پے جاں بحق جبکہ محمد سلیم نے ٹی،ایچ،کیو ہسپتال حویلی میں پہنچ کر جان دے دی حادثے میں شدید زخمی ہونیو الے ایک اور شخص کو تشویش ناک حالت میں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ ریلوے ٹریک پے عام گزر گاہ بناکر پھاٹک پے دروازے نصب نا ہونے کے باعث پیش آیا ۔،واقع سے پوریء علاقے کی فضاء سوگ میں بدل گئی مرنے والے افراد کا تعلق حویلی لکھا کے قریبی علاقے فیض پور منچھی اور بائیل گنج سے ہے اور یہ محنت مزدوری کی غرض سے یہاں آرہے تھے کے لقمہ اجل بن گئے۔

چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ نمائندہ خصوصی حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ0333.6991643.0300.6692536
Dated8.2.2017
Email.jahan.e.pakistannewsfromhaveli@gmail.com