ریلوے ہیڈ کوارٹرز کے داخلی راستے دوسرے روز بھی بند رہے

Headquarters

Headquarters

لاہور (جیوڈیسک) پولیس لائنز کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کے باعث ریلوے ہیڈ کوارٹرز کے تمام داخلی راستے دوسرے روز بھی بند رہے اور کسی غیر متعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی، ریلوے افسروں اور ملازمین کے دفتری کارڈ چیک کئے گئے ۔ اسی طرح ریلوے ریزرویشن کے باہر پولیس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔