اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کی اب تک 3507 ایکڑ زمین پر قبضہ ختم کرایا جا چکا ہے جب کہ اب بھی سیکڑوں ایکڑ اراضی پر سرکاری اداروں اور دفاعی محکموں کا قبضہ ہے۔
کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی می تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ریلوے میں 77 ہزار581 ملازمین کام کررہے ہیں تاہم اب بھی ادارے میں 18 ہزار ملازمین کی قلت ہے۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے کی 4262 ایکڑ زمین میں سے 3470 ایکڑ پر نجی افراد ،540 پر سرکاری اداروں اور 251 پردفاعی ڈپارٹمنٹ کا قبضہ ہے جب کہ اب تک 3507 ایکڑ زمین پر قبضہ ختم کرایا جاچکا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سال 2008 سے اب تک 1700 ایکڑ زمین لیز پر دی گئی ہے تاہم تجاوزات کے خاتمے کے دوران 688 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے پل 100 سال سے زیادہ پرانے ہو چکے، ان پلوں کی حالت ریلوے گاڑیوں کے چلنے کے لیے محفوظ ہے جب کہ 159 پلوں کی بحالی کے لیے نشاندہی کرلی گئی ہے اور78 پرکام مکمل ہوچکا ہے۔