ریلوے لائن عبور کرتی خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چک 161 رب نیپال کے کی رہائشی 60 سالہ صغراں بی بی چک 160 رب بانگے چک سٹاپ پر بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ سے گزر رہی تھی کہ فیصل آباد سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی۔ نعش ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔